Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی قیام پاکستان سے اب تک عصبیت کا شکار بن رہاہے, آفاق احمد | زرائع نیوز

کراچی قیام پاکستان سے اب تک عصبیت کا شکار بن رہاہے, آفاق احمد

کراچی : چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ کم کرنے کے فیصلے کے ساتھ کراچی میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی اجازت کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی قیام پاکستان سے ابتک عصبیت کا شکار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے کچھ عرصے بعدہی کراچی کی ملک کے دارلخلافہ کی حیثیت ختم کرکے اسے اسلام آباد منتقل کردیا گیا کراچی جسے تقسیم ہند کے بعدہندوستان کے مسلم اقلیتی علاقوں سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجر وں نے آباد کیا، اور اپنے ہنر،تعلیم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے نہ صرف اسے ایک عظیم صنعتی شہر بنادیا بلکہ سرکاری ملازمتوں کے بڑے پیمانے پر مواقع پید اکئے لیکن اس ساری ترقی کے ثمرسے اس شہر کے لوگوں کو محروم کرنے کیلئے پورے ملک سے غیر مقامیوں کی یلغار کروائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خوبصورت شہر کو حکومتی مشینری کی سرپرستی میں کچی آبادیوں میں بدل دیا گیا، اس شہر کے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کرنے اور رکھنے کیلئے کوٹہ سسٹم جیسے ہتھیارکا بے دریغ استعمال کیا گیا۔