Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاپتہ افراد کیس میں بڑی پیشرفت، کئی سالوں سے گمشدہ شہری عدالت میں پیش، جج کا بازیاب شہری سے مکالمہ |

لاپتہ افراد کیس میں بڑی پیشرفت، کئی سالوں سے گمشدہ شہری عدالت میں پیش، جج کا بازیاب شہری سے مکالمہ

لاپتہ افراد کیس میں اب تک کی سب سے اہم پیشرفت

‏سندھ ہائی کورٹ لاپتہ افراد کیس میں اب تک کی اہم پیشرفت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں دائر لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نمائندہ ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگا لیا گیا، ایک لاپتہ شخص عدالت میں پیش بھی ہوا۔

سندھ حکومت کے حکم نامے بعد دو لاپتا شہری بازیاب ہوکر عدالت میں پیش ہوگئے، چار سال سے لاپتا شہری عمر مکاشی اور شعیب عدالت میں پیش ہوگئے۔

‏کون لے گیا تھا کچھ تو بتاؤ؟

جسٹس نعمت اللہ پھلپھٹو نے بازیاب ہونے والے شہری کو روسٹروم پر طلب کیا اور اُس سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا، کون لے گیا تھا کچھ تو بتاؤ، سچ بتاوں گے تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

بازیاب ہونے والے شہری عمر مکاشی نے جج کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا کہ مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے گئے تھے، کچھ معلوم نہیں کون لے گیا تھا۔

‏عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے بعد درخواستیں نمٹادیں جبکہ پانچ سال سے لاپتا شہری عبدالرحمن کا بھی سراغ لگا لیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو رپورٹ پیش کر کے آگاہ کیا کہ عبدالرحمان نامی شخص مالا کنڈ کے حراستی مرکز میں قید ہے

عدالت نے متعلقہ اداروں سے 17 مارچ کو شہری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔



نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل
zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ
ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔