Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں دہشتگردوں کے بڑے حملے کا خطرہ، الرٹ جاری | زرائع نیوز

کراچی میں دہشتگردوں کے بڑے حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

کراچی میں دہشت گردی کے بڑے حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

نیکٹا نے حساس اداروں کی رپورٹ پر الرٹ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے، دہشتگرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

نیکٹا نے اپنے الرٹ میں پولیس، رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اور متعلقہ اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیکٹا نے آٹھ جنوری کو بھی کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا، جس نے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے اراکین کو آگاہ کیا تھا کہ سندھ اسمبلی کی عمارت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے عمارت کی اندرونی اور بیرونی تصاویر، نقشہ برآمد ہوا ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل
zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ
ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور
مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو
جگہ دی جائے گی۔