Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
460 ارب روپے جرمانہ نہیں دے سکتے، بحریہ ٹاؤن کراچی سے امتیازی سلوک بند کیا جائے، ملک ریاض کی سپریم کورٹ میں درخواست | زرائع نیوز

460 ارب روپے جرمانہ نہیں دے سکتے، بحریہ ٹاؤن کراچی سے امتیازی سلوک بند کیا جائے، ملک ریاض کی سپریم کورٹ میں درخواست

ملک ریاض نے 460 ارب کے جرمانے بھرنے سے معذوری ظاہر کردی، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس کیس میں ملک ریاض حسین نے متفرق درخواست کردی۔

ملک ریاض حسین نے 460 ارب کی ادائیگیوں سے معذوری ظاہر کردی اور متفرق درخواست میں کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبے کیلئے 460 ارب کی ادائیگی ناممکن ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پارہا، بحریہ ٹاؤن کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متفرق درخواست پر حالات وواقعات کی روشنی میں مناسب احکامات جاری کرے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے بحریہ ٹاؤن کی متفرق درخواست لینے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ ملک ریاض نے اعتزاز احسن کی جگہ وکیل سلمان اسلم بٹ خدمات حاصل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی کی زمینوں پر قبضہ کر کے بحریہ ٹاؤن کی تعمیر پر ملک ریاض کو چار سال قبل 460 ارب کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

بعد ازاں برطانیہ میں ملک ریاض کی منی لانڈرنگ بھی پکڑی گئی تھی جس پر برطانوی حکومت نے وہ 190 ملیں پاؤنڈ کی رقم پاکستان کی حکومت کے حوالے کی مگر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ سے منظوری کے بعد یہ رقم بجائے سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بحریہ ٹاؤن کے حوالے کردی تھی۔