Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جنوبی کوریا کے قونصل جنرل کی ملاقات | زرائع نیوز

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جنوبی کوریا کے قونصل جنرل کی ملاقات

                       
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جنوبی کوریا کے قونصل جنرل کی ملاقات
 دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، باہمی تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال
کراچی……… گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جنوبی کوریا کے قونصل جنرل Yi Sung Ho گورنرہاﺅس میں ملاقات کررہے ہیں ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، باہمی تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جنوبی کوریا دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریاکی سرمایہ کاری سے روزگارکے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔
 انہوں نے کہا کہ صوبہ کے کئی شعبے سرمایہ کاری کے لئے موافق ہیں جن سے فوری فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ جنوبی کوریا نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کے سرمایہ کار کئی شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں