کراچی : سندھ حکومت نے منکی پاکس کے پیش نظر اسپتالوں کو آئسولیشن وارڈز بنانے کا الرٹ جاری کردیا،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے الرٹ میں ہدایت کی گئی ہےکہ 10 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈز فوری بنائے جائیں، 5 بیڈ خواتین اور 5 مردوں کیلئے مختص کئے جائیں، سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو الرٹ موصول ہوگیا۔
واضح رہے وزارت صحت کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوچکا، دوسری جانب CAA نے ائرپورٹس کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
ترجمان نے کہا کہ ائر لائن مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے، مسافر دستانے اور ماسک استعمال کریں، حکام کے مطابق مشتبہ یا کنفرم مریض کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے گا، جہاں مسافر سیٹ کے وقفے سے بیٹھیں گے، پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیوں کو صابن، پانی سے دھویا جائے، لفٹس اور ہینڈ ریلز کی ڈس انفیکشن کو یقینی بنارہے ہیں۔