کراچی: ایس آئی یو اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کارندے گرفتار کرلئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد کمال اورعبدالقادر شامل ہیں، اور دونوں دہشت گرد قتل اوربھتہ خوری میں ملوث ہیں۔
ترجمان ایس آئی یو نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک مجرم ہیں، انہوں نے افغانستان میں موجود قیادت کے حکم پر قتل اور بھتہ خوری کے انکشافات کیے ہیں۔
ایس آئی یو کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے کراچی صدر کے ایک تاجر سے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ طلب کیا، کس کا مقدمہ تھانا پریڈی میں زیر تفتیش رہا، جب کہ دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر بنارس میں قیوم گوشت والے کو دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے بنارس میں بیف سینٹر اور پینٹ والے سے بذریعہ پرچی بھتہ طلب کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے گلشن معمار میں افغان شہری سعید احمد کو شک کی بنیاد پر قتل کیا، دہشت گردوں کو شبہ تھا کہ سعید طالبان کی امریکی ایجنسی کیلیے مخبری کرتا تھا، اس قتل پر ان کی قیادت نے افغانستان سے بطور انعام 20 لاکھ روپے بطور انعام بھیجے، جو انہوں نے آپس میں تقسیم کرلی تھی۔