Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عالمی ماہرین نے سفاری پارک کو ہاتھیوں کیلئے موزوں قرار دے دیا | زرائع نیوز

عالمی ماہرین نے سفاری پارک کو ہاتھیوں کیلئے موزوں قرار دے دیا

کراچی: جنگلی حیات کے عالمی ماہرین نے سفاری پارک کو ہاتھیوں کیلئے موزوں جگہ قرار دے دیا، فور پاز کے ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا کہ دو ماہ میں ہتھنی مدھو بالا اور مزید دو ہاتھیوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی مدھو بالا کو دو ماہ میں سفاری پارک منتقل کرنے کی سفارش پر انتظامیہ راضی ہوگئی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ فورپاز کی ٹیم کو سفاری پارک کا معائنہ کروایا گیا۔ فورپاز کے ڈاکٹرعامر خلیل کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں ہاتھیوں کے رہنے کی جگہ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کو بیان کرتے ہوئے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ کے ایم سی نے فورپاز کی سفارش پراتفاق کرلیا ہے اور ہتھنی مدھوبالا کو یہاں منتقل کرنے پر راضی ہوگئے ہیں لیکن مدھوبالا کو یہاں منتقل کرنے سے پہلے اس جگہ کو بہتر بنانا ہوگا۔

ڈاکٹرعامرخلیل نے کہا کہ یہ جگہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے استعمال نہیں ہوئی ہے، یہ جگہ بہت بڑی ہے اور یہاں قدرتی ماحول بھی ہے، 2 ماہ میں ہتھنی کو یہاں منتقل کرنے کا مشن ناممکن نظر آرہا ہے، لیکن مشترکہ کوشش سے مدھوبالا اور دیگر 2 ہاتھیوں کو یہاں منتقل کیا جاسکتا ہے۔