کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ الیکشن سے متعلق اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے گی، وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم پر عملدرآمد ہر کسی کا فرض ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی انحراف نہیں کرسکتا، 90 دن گزرگئے، الیکشن نہ ہوئے تو توہین عدالت لگتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 9 ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی۔
ان کاکہناتھاکہ عدالت فیصلہ دے چکی، ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے احکامات مانے لیکن یہ آئین و قانون نہیں مانتے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: