Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی ٹی آئی ملک میں انارکی اور لاشوں کی سیاست چاہتی ہے، شرجیل میمن |

پی ٹی آئی ملک میں انارکی اور لاشوں کی سیاست چاہتی ہے، شرجیل میمن

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے، یہ لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ عمران کی خواہش ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا ہے، عمران خان کی پوری سیاست محض جھوٹ پر مبنی ہے، فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ یہ لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو باہر سے فنڈنگ ہوئی، بھارت اور اسرائیل سے لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے رہے، عمران محض کرسی نہیں چاہتا، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہا ہے،عمران خان ناجائز مینڈیٹ سے حکومت میں آئے، عمران خان ایک احسان فراموش شخص ہے، عمران خان کسی اور ملک کے کہنے پر چل رہے ہیں،عمران خان کو اب شاہ محمود قریشی سے مسئلہ ہے۔