Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کم عمر مداح نے شاداب کا اسکیچ بنا دیا، ملاقات کی خواہش کا اظہار | زرائع نیوز

کم عمر مداح نے شاداب کا اسکیچ بنا دیا، ملاقات کی خواہش کا اظہار

کراچی : پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی کم عمر مداح نے ان کا اسکیچ بنا کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

کم عمر اسکیچرنے شاداب خان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ان کا اسکیچ بنایا ہے۔

12 سالہ زریش نیازی کاکہناہے کہ انہوں نے اسکیچ آرٹ خود ہی ویڈیوز دیکھ کر سیکھ لیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں ان کی فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈہے اور وہ شاداب خان کی فین ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر ہیں،شاداب خان کا اسکیچ بنانے میں دو دن سے زیادہ وقت لگا تھا، خواہش ہے کہ شاداب خان سے ملاقات کرکے یہ اسکیچ ان کو گفٹ کروں۔

انہوں نے کہاکہ وہ سرفراز احمد اور نسیم شاہ کا اسکیچ بناکر ان کو بھی گفٹ کرنا چاہتی ہیں۔