نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔
آسٹریلیا کیخلاف دہلی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے دوران بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی نے 549 اننگز میں 31ہزار 313 گیندیں کھیل کر 25 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کرلیا۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز 577 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا۔
