چند گھنٹوں میں شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی, واٹر بورڈ

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤں کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی، تاہم واٹر بورڈ کے مطابق چند گھنٹوں میں شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔کراچی واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنوں پر آج صبح 5 بج کر 15 منٹ پر بجلی بحال ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ 4 سے 5 گھنٹوں بعد پانی کی فراہمی معمول کے مطابق آنا شروع ہو جائے گی۔واٹر بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بریک ڈاؤن سے پھٹنے والی 72 انچ قطر کی 5 نمبر لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔