Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دبئی ،پراپرٹی کی خرید و فروخت کے کاروبار میں تیزی | زرائع نیوز

دبئی ،پراپرٹی کی خرید و فروخت کے کاروبار میں تیزی

دبئی : دبئی میں عالیشان گھروں اور فلیٹس کی خرید و فروخت کا کاروبار تیزی سے ترقی کرنے لگا ہے، رواں سال کے صرف دس روز میں 60 کھرب روپے کے گھر فروخت ہو گئے۔

دبئی میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ادارے فیم پراپرٹیز کے مطابق دو ہزار بائیس میں بارہ سو سے زائد ایسے گھروں کے سودے ہوئے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زائد تھی۔

2023کے پہلے پندرہ روز میں اب تک پینتالیس ایسے گھر فروخت ہو چکے ہیں۔ دبئی میں لگڑری گھروں کی خرید و فروخت میں دو ہزار بائیس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس تک صرف ایک سو پچاس ایسے گھر فروخت ہوئے تھے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زیادہ تھی۔ واضح رہے دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت اور منتقلی کا کام بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، دو ہزاربائیس میں دبئی میں جائیداد کی خریدو فروخت میں کھربوں روپے کے سودے ہوئے۔ پہلی بار رئیل اسٹیٹ میں کی گئی ٹرانزیکشنز کی مالیت تین سو کھرب روپے تک پہنچ گئی۔امارات میں 2022 میں پراپرٹی کے کل ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد سودے ہوئے۔

یہ تعداد 2021 کے مقابلے میں چوالیس اعشاریہ سات فیصد زیادہ رہی۔ گزشتہ سال اسی ہزار سے زائد نئے سرمایہ کاروں نے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں اینٹری کی۔ دو ہزار اکیس کے مقابلے 2022 میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دبئی کو دنیا کے تین بڑے شہروں میں سے ایک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 2033 تک دبئی کی معیشت کے حجم کو دوگنا کرنے کے ہدف کی طرف گامزن ہیں، جو 2040 میں اربن ماسٹر پلان کو مکمل کرنے میں مدد دے گا۔