Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
روالپنڈی، اسپتال پارکنگ میں‌ کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی تشدد زدہ لاش برآمد | زرائع نیوز

روالپنڈی، اسپتال پارکنگ میں‌ کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی تشدد زدہ لاش برآمد

راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی لاش راولپنڈی سے سینئر صحافی کی ہے، جس کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے، پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر نیشنل پریس کلب کی پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے۔

پولیس نے اسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو تحویل میں لے کر پوچ گچھ کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیں۔

لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی جس کے بعد اسے قانونی کارروائی کے لیے پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔