Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ترقیاتی کام کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کا ایم کیو ایم کی خاتون کونسلر پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا | زرائع نیوز

ترقیاتی کام کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کا ایم کیو ایم کی خاتون کونسلر پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی: تحریک انصاف کے کارکنان ایم کیو ایم کی خاتون کونسلر مریم قریشی پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک روز قبل کراچی کے علاقے لیاری میں واقع عثمان آباد بادشاہی روڈ پر یوسی 18 کی چیئرمین مریم قریشی پر تحریک انصاف کے کارکنان نے اُس وقت تشدد کیا جب وہ اپنے حلقے میں روڈ کارپیٹنگ کروارہی تھیں، پی ٹی آئی کے کارکنان نے سرکاری مشینری پر اپنی جماعت کا جھنڈا نہ ہونے پر پہلے تلخ کلامی کی اور جھنڈا نہ لگانے پر خاتون کونسلر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایم کیو ایم کے وکیل وسیم قادری کے مطابق جھگڑے کے دوران کارکنان نے مریم قریشی پر تشدد بھی کیا، مریم قریشی وکلاء کی ٹیم اور دیگر چئیرمین کے ہمراہ مقدمہ کروانے گارن تھانے پہنچیں تو ایس ایچ او گارڈن نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کو ٹیلی فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں رکن قومی اسمبلی نے خاتون کونسلر سے رابطہ کر کے افسوس کا اظہار کیا اور ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔