کراچی: پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا جس نے سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش 96 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم نے 1995 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور پہلی مرتبہ 1996 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تاہم ایک سال بعد رہا ہو گیا، ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں فورسز کے لوگ بھی شامل ہیں۔
یوسف عرف ٹھیلے والا نے دوران تفتیش سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی، سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی، 90 میں رہائش کا بندوبست فاروق ستار کرواتے تھے۔
یوسف عرف ٹھیلے والا نے بتایا کہ قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کرتا تھا، ہمیں رہنماؤں سے ہدایات ملتی تھیں تو وارداتیں کرتے تھے جب کہ ٹھیلے پر رکھ کر لاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔
پولیس نے یوسف ٹھیلے والا کو عدالت میں پیش کیا جہاں 23 نومبر تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کی پریس کانفرنس
اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سولجر بازار پولیس نے ایم۔کیو۔ایم لندن کے ایک اور خطرناک ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والے کو گرفتار کر لیا ،ہینڈ گرنیڈ ۔ ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ۔ایک ساتھی فرار ۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہوشربا انکشافات کئے ملزم نے بتایا کے میں 96 افراد کوقتل کر چکا ہوں ۔ایس پی ایسٹ
ملزم یوسف عرف ٹھیلے والے نے 1995 میں ایم کیو ایم جوائن کی۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم کو اس وقت کے یونٹ انچارج خالد صدیقی نے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر ندیم ماربل سے ملوایاجس نےاسکو اسلحہ چلانے کی تربیت دی۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم یوسف ٹھیلے والے نے ٹارگٹ کلنگ کا آغاز بھی 1995میں ایک مہاجر شخص کو مخبری کے شبے میں قتل کر کے کیا۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر براہ راست30 لوگوں کو قتل کیا جب کے ملزم 66 افراد کی لاشیں ٹھکانے لگانے میں بھی ملوث ہے۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم آرمی کے 2،جوان چچا بھتیجا 1،ائیر فورس اہلکار،1، پولیس اہلکار ،1،سرکاری ملازم، 5،ایم کیو ایم حقیقی،6 ، لسانی بنیاد پر پنجابی پٹھان، مخبری کے شبے میں 12،معصوم لوگوں، اور بھتہ نہ دینے پر 1، اور 1، راہگیرکو نشانہ بنا چکا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کے میں نے اپنے ساتھیوں ندیم ،ماربل،وغیرہ کے ساتھ مل کر حنیف آباد سے دو سگے بھائیوں آصف اور کاشف کو اغواءکر کےمخبری کے شبے میں قتل کیا جسکےبعد ان لڑکوں کی ماں شدت غم سے پاگل ہو گئی ۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم کے انکشافات کے بعد جب پولیس ریکارڈ چیک کیا گیا تو قتل اور اغواء کی ایف آئی آرز تھانہ مومن آباد میں درج پائی گئیں جس میں زیادہ تر کیس کسی بھی ملزم کے ان کیسوں میں گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے پینڈنگ ہیں اور کئی ایف آئی آرز میں ملزم کے دیگر ساتھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم پہلی بار 1996 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور 1997 میں ضمانت پر رہا ہو گیا ۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم دوبارہ 1998 میں مومن آباد پولیسں کے ہاتھوں 2قتل اور ناجائز اسلحہ کے کیس میں گرفتار ہوا اور ملزم نے2003 میں پیرول کا سہارا لیا اور پیرول پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہو گیا ۔ایس ایس پی ایسٹ
روپوشی کے دوران ایم کیوایم (الطاف گروپ) کے خالد صدیقی، اور نہال ملزم کو قیادت کی جانب سے ملنے والے احکامات پہنچاتے تھے۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم کی گرفتاری کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھی احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم ڈسٹرکٹ ویسٹ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اس ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کے بعد کراچی شہر خاص کر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے باسی سکھ کا سانس لیں گے۔ایس ایس پی ایسٹ
ملزم کے شریک جرم کئی ساتھی قانون نافذ کرنے والےاداروں کے ساتھ مقابلے میں مارے جا چکے ہیں اور کئی ساتھی جیل کی ہوا کھا رہے ہیں اور کچھ آج تک روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر
ملزم انتہائی سفاک قاتل ہے
ملزم کے ٹارگٹ کلر ساتھیوں کی کل تعداد43 ہے۔ایس ایس پی ایسٹ ۔
ملزم چند روز قبل سولجر بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان عرف مسہ جو 111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا کا قریبی ساتھی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ
اس شاندار کارکردگی پر آئی جی صاحب سندھ، ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی ،اور ڈی آئی جی صاحب ایسٹ نے پولیس پارٹی کے لئے الگ الگ شاباشی کیش انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے
ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کے اہم انکشافات
کراچی: فاروق ستار سے ملاقات ہوا کرتے تھی
کراچی: 2013 میں جن مفرور تھا تو ایک ماہ نائن زیرو میں چھپ کر رہا
کراچی: فاروق ستار نے ایک کمرہ نائن زیرو میں دلوایا تھا
کراچی: فاروق ستار سے خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے ملوایا تھا
کراچی: ندیم ماربل، خالد صدیقی اور عبدالسلام ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے رابطہ میں تھے
کراچی: خالد صدیقی، نہال اور ندیم ماربل کے کہنے پر کئی افراد کو قتل کیا
کراچی: 30 افراد کو خود قتل کیا، 66 افراد کی لاشیں ٹھیلے پر ٹھیکانے لگائی
کراچی: عبدالسلام عرفان نے ایک لاش کو ٹکروں میں کیا تھا
کراچی: رہنماوں سے ہدایت ملتی تھی اس پر وارداتیں کرتے تھے
