کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی یونین آف جرنلٹس کے وفد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی KUJکے صدر فہیم صدیقی کررہے تھے ۔
ملاقات میں صحافت کے کردار ، صحافی برادری کی خدمات ، صحافیوں کے فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات یقینی بنارہی ہے،صحافی برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا صحافی برادری سے تعلق کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔وفد کے سربراہ فہیم صدیقی نے کہا کہ صحافی برادری کے لئے گورنرسندھ کی خدمات لائق تحسین ہے۔
وفد میں جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا ، جاوید قریشی ، قاضی آصف ، سمیر قریشی ، نعیم کھوکھر ، کاشف صدیقی ، لبنیٰ ذیشان، اسماعیل دلاور ، مدثر غفور، محمد اظہر ، سجاد کھوکھر اورزاہد اقبال بھٹو شامل تھے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش حشمت لودھی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، جامعہ کا کردار اور تحقیق کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے اس ضمن میں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ این ای ڈی قومی ترقی کے وژن کو آگے بڑھارہی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ جامعہ میں تحقیق اور نصاب کی تیاری پر کام جاری ہے۔
