Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان سے سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری ! | زرائع نیوز

پاکستان سے سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری !

کراچی : سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے سعودی حکومت نے پاسپورٹ اور ویزا کی اسکین کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے مملکت میں داخلے کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے سعودی ایئر لائن سمیت تمام فضائی کمپنیوں کو نئے سفری ہدایت نامے پر عملدرآمد کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن حکام نے سعودی عرب جانیوالے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مسافر پاسپورٹ اور ویزا کی اسکین کاپی لازمی اپنے پاس رکھیں۔ایئر لائن انتظامیہ ویزا پر پاسپورٹ کے مطابق تفصیلات درج نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ کریں، غلط کاغذات پر سفر کرنیوالے مسافروں کی رہائش اور واپسی کے اخراجات ایئر لائن انتظامیہ خود برداشت کرے گی۔

سعودی ایوی ایشن کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن ایسے مسافر کو فوری اگلی ہی پرواز پر واپس بجھوانے کی پابند ہوگی، اس حوالے سے تمام ایئرلائنز اپنے عملے کی ٹریننگ کریں خلاف ورزی کرنیوالی ایئر لائنز پر جرمانہ کیا جائے گا۔