Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب دنیا کا بااثر ترین لیڈر قرار دے دیاگیا | زرائع نیوز

شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب دنیا کا بااثر ترین لیڈر قرار دے دیاگیا

جدہ:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر قرار دیدیئے گئے۔ ایک سروے میں 70 لاکھ افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ووٹ دیا ۔ ایک چینل نے 15 دسمبر 2022 سے 9 جنوری 2023 تک سروے کیا ہے جس میں 11 ملین افراد نے شرکت کی ہے۔

شرکا میں سے 62.3 فیصد افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بااثر ترین لیڈر قرار دیا ۔سروے کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد زاید دوسرے بااثر ترین لیڈر قرار پائے ،انہیں 29 لاکھ افراد نے ووٹ دیا ، مصری صدر عبد الفتاح السیسی کو فہرست میں تیسرا نمبر ملا ہے۔