Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں کار کھلے نالے میں جا گری ، شہریوں نے 3 نوعمر لڑکوں کو نکال لیا |

کراچی میں کار کھلے نالے میں جا گری ، شہریوں نے 3 نوعمر لڑکوں کو نکال لیا

کراچی: سخی حسن چورنگی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھلے نالے میں جا گری ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں سوار 3 نوعمر لڑکوں کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔

ذرائع کے مطابق سخی حسن چورنگی سے شادمان کی جانب جاتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھلے نالے میں جاگری۔

کار کے نالے میں گرتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر نالے میں گری کار کی چھت پر اتر کر موبائل فون کی لائٹوں کے ذریعے اندر جھانک کر دیکھا اور لوگوں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے عقبی شیشے کو توڑ کر وہاں سے کار میں سوار تین نو عمر لڑکوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اس شہر میں انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث کھلے نالوں ، گٹروں اور گڑھوں میں ہزاروں بچے ، خواتین اور بوڑھے گر کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

آج تک کسی انتظامیہ کے افسر و اہلکار کو ذمے دار ٹھراتے ہوئے نہ تو اسے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

زیادہ سے زیادہ چند روز کے لیے اس سیٹ سے ہٹا دیا جاتا ہے اور پھر چند ماہ کے اندر ہی ان موصوف کو اس سے اچھی سیٹ دے دی جاتی ہے لیکن جس کے گھر کا اس دنیا سے چلا گیا ہوتا اس کا مداوا کوئی نہیں کرتا۔