Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر گرفتار، ڈیڑھ کروڑ کی اسمگلنگ ناکام | زرائع نیوز

کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر گرفتار، ڈیڑھ کروڑ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی: کسٹمز نے جناح ٹرمینل آرائیول پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر صائمہ علی نامی خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔

کلکٹر جناح ٹرمینل کلکٹریٹ شفیق لاڈکی نےذرائع نیوز کو بتایا کہ امریکا سے قطر کی پرواز کیو آر 610 کے ذریعے کراچی پہنچنے والی خاتون مسافر گرین چینل سے نکلنے کی کوشش کررہی تھی جسے کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر روکا۔

خاتون کے سامان کی اسکیننگ کی گئی تو اس میں آئی فونز، میک بک، گیمنگ لیپ ٹاپ، وٹامنز، لیڈیز برانڈڈ شوز، ہینڈ بیگز کی نشاندہی ہوئی۔ حکام نے سامان تحویل میں لیکر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے اور ان ضبط ہونے والی اشیاء پر 50 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز لاگو ہوتے ہیں۔ خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر انسداد اسمگلنگ کے سخت اقدامات کے باعث اسمگلرز نت نئے طریقے اختیار کررہے ہیں اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پرکشش ترغیبات کا لالچ دیکر ان کے ذریعے اسمگلنگ کی کوششیں کررہے ہیں۔

حکام نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ وطن واپسی پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا سامان اپنے ساتھ لانے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ سخت قانونی کارروائیوں سے بچ سکیں۔