حافظ سعید سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے جماعت الدعوةکے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 31 جنوری 2017 کو صوبائی حکومت نے حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور لاہور کے علاقے مریدکے میں واقع جماعت کے مرکز کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ اب صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امیرجماعت الدعوة حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ سعید کے جوہر ٹاون میں واقع گھر کو ہی مزید 90 روز کے لئے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ 311 جنوری 2017 کو 90 روز کے لئے حافظ سعید سمیت دیگر عہدیداروں کو نظر بند کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: