پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد : سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔
وکیل سعید آفتاب نے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مجوزہ ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بنیادی مطالبہ صرف آرٹیکل 184 کے تحت فیصلوں کے خلاف حق اپیل کا تھا۔
اپیل کا حق چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی لائے بغیر دیا جا سکتا تھا۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کی طرز پر انٹرا کورٹ اپیل کا حق دیا جا سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: