Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صدر علوی کی اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت | زرائع نیوز

صدر علوی کی اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت

کراچی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جناح ہسپتال کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے پولیس اور رینجر اہلکاروں کی بہادری کی سراہا اور اہلکاروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

صدر مملکت نے پولیس اور رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ يكجہتی بھی کیا۔ ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حملے کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

انہوں نے وطن کی خاطر بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے پر پولیس اور رینجر کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پولیس آفس حملے کے تمام زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔