Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے الیکٹرک نے بجلی 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی | زرائع نیوز

کے الیکٹرک نے بجلی 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی : کے الیکٹرک نے نیپرا سے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

کراچی کے بجلی صارفین کیلے بری خبر ہے، کیوں کہ کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 69 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں، پہلی درخواست میں جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس سے کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دوسری درخواست سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس میں اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا اٹھارٹی 28 فروری کو دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گی۔