Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان ریلوے نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا | زرائع نیوز

پاکستان ریلوے نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

پاکستان ریلوے نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا، وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرایک لاکھ 84 ہزار پودے لگاچکے ہیں.

پاکستان ریلو ے قوم کوجلد خوش خبری دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ آپ 100دن میں ریلوے کی کار کردگی میں بہتری دیکھیں گے،تھورا وقت دیں بہتری آنے میں تھوڑا وقت لگے گا.

ریلوے میں ا ب کرپشن بھول جائیں معاہدوں میں کک بیکس نکالیں گے ،کوشش ہے ریلوے کو بہتر ادارہ بنائیں،اس کے لئے ریلوے کے افسران بھی ادارے کو مضبوط بنانے میں پر عزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوچز کی کمی ہے،ہم نے پچھلی بار گیس کے میٹر لگائے تھے اب بجلی کے میٹر لگائیں گے ،سی پیک کی کارکردگی میں ریلوے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیرریلوے کامزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاہے اوروزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرایک لاکھ 84 ہزار پودے لگاچکے ہیں جبکہ ریلوے کے ہرڈویڑن ہیڈکوارٹرمیں چارچارنرسریاں کھول رہے ہیں، پاکستان ریلو ے قوم کوجلد خوش خبری دے گی۔