Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا | زرائع نیوز

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا ، یہ منصوبہ ملک کے لیے معاشی انقلاب لے کر آئے گا، سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں۔

انہیں بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں، انہیں بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں سی پیک گوادر منصوبوں کے حوالے سے گوادر کا نیا ماسٹر پلان بلوچستان اور بالخصوص گوادر کے عوام اور سی پیک کی ضروریات کے عین مطابق تشکیل دیا جا رہا ہے

ماسٹر پلان میں دیگر بندرگاہوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موجودہ اور مستقبل کے میری ٹائم رجحانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کو دنیا کی دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں بہترین بندرگاہ بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور تحقیق کی ضرورت ہے جبکہ گوادر میں ایئر پورٹ، ریلوے اور شاہراہوں کے باہم مربوط نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے۔

شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری سے قبل گوادر میں نجی شعبے میں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے بتایاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ(ون بیلٹ ون روڈ) اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے۔