سان فرانسسکو: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے دیگر صارفین کی دل دکھانے یا نازیبا ٹوئٹس یا پھر ذاتی حملے کرنے والے صارفین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ ٹویٹر انتظامیہ نے فیچر بالخصوص عوام کو گمراہ کرنے والے افراد کے خلاف بنایا۔
ٹویٹر کے مطابق مذکورہ فیچر بالخصوص بھارت اور یورپ کے لیے متعارف کرایا گیا کیونکہ وہاں پر الیکشن کا دور دورہ ہے، اب مخالف جماعت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو آسانی سے رپورٹ کیا جائے گا یا اُس کے ٹویٹ کو انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کا طریقہ مزید آسان کردیا گیا۔
مذکورہ فیچر ابتدائی آزمائش کے لیے پہلے یورپ اور اب بھارت میں متعارف کرایا جارہا ہے، جلد ہی اسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق ووٹر رجسٹریشن یا انتخابی عمل کو متاثر کرنے کرنا کمپنی کے ضابطہ اخلاق کے برعکس ہے اسی باعث رپورٹنگ فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ذریعے اب کوئی بھی صارف پروپیگنڈا مہم کرنے والوں کی آئی ڈیز رپورٹ کرسکیں گی۔
ٹوئٹر کے مطابق یہ آپشن متعارف کرائے جانے کے بعد ٹوئٹر کی سروسز کو انتخابات میں گڑ بڑ یا مداخلت کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ ٹویٹ رپورٹ کرنے کے لیے اُس پر مختلف آپشنز ہوں گے پھر انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ کرنے والے صارف کو اپ ڈیٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
