پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ شہر میں ایڈز جیسے مہلک مرض کی وبا شدت اختیار کرگئی، سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بچوں میں بھی مرض پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کی تحصیل رتی نوڈیرو میں بچوں کے خون کے نمونوں کی تشخیص ہوئی جس کی رپورٹس اچھی نہیں آئیں۔
ٹیم نے 16 بچوں کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے جن کے نتائج مٰیں 13 بچوں کا ایچ آئی وی پازیٹو نکلا یعنی انہیں ایڈز کا مرض لاحق ہے۔
ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج کا کہنا ہے کہ وائرس آلودہ خون کی منتقلی کی وجہ سے بچوں میں پھیلنے کے امکانات ہیں، یہ رپورٹ ہمارے لیے تشویش ناک ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حیدرآباد میں بھی ایڈز کا مرض پھیلنے کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس کے بعد وزیر صحت نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔
