Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نورین لغاری کے بعد ایک اور طالبہ لاپتہ | زرائع نیوز

نورین لغاری کے بعد ایک اور طالبہ لاپتہ

حیدرآباد یونیورسٹی کے بعد شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سے بھی ایک طالبہ لاپتہ ہو گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایم اے سی فائنل کی طالبہ فوزیہ پروین دو روز سے لاپتہ ہے۔ پیپر دینے کے بعد گھر نہیں گئی۔ ورثا کے اطلاع پر تھانہ شاہ لطیف میں فوزیہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

ایس ایس پی اظفر مہیسر کے مطابق معاملے کی انکوائری کررہے ہیں۔ فوزیہ کے بھائی وسیم کا کہنا ہے کہ ہماری بہن مذہبی نہیں لیکن انسان کے لئے کچھ ناممکن نہیں اور کبھی بھی انسان گمراہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے حیدرآباد یونی ورسٹی کی طالبہ نورین لغاری بھی گھر سے فرار ہو کر داعش سے مل گئی تھی اور مقابلے کے بعد لاہور میں گرفتار کیا گیا تھا ساتھی مارا گیا تھا۔