طاقت ور ترین دوربین سے لی گئی مردار ستاروں کی تصویرجاری

نیویارک : دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب کی مدد سے لی گئی مردار ستاروں کی تصویر ناسا نے جاری کردی۔

عالمی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے تقریبا ختم ہونے والے ایک ستارے، وولف رائیٹ 124 کی شاندار تصویر کھینچی ہے۔
ناسا کے مطابق دوربین کے انفراریڈ لینس نے 15,000 نوری سال کے فاصلے پر ایک بڑے ستارے کی طرف سے خلا میں اڑنے والی گیس اور دھول کا مشاہدہ کیا۔

ناسا کے مطابق ’’یہ برج دخ میں بیٹھا ہے اور ہمارے سورج سے 30 گنا زیادہ بڑا ہے اور اس نے پہلے ہی 10 سورجوں کے حساب سے کافی مواد بہایا ہے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: