Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان کا بھارت سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرنے کامطالبہ | زرائع نیوز

پاکستان کا بھارت سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرنے کامطالبہ

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے۔ بھارت سے مشروط مذاکرات ہوسکتے ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردی ترک کرکے مسئلہ کشمیر حل کرے اور ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں،پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے کوشاں ہے،پاکستان کے وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے مختلف فورمز پر افغان حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں برس کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے باہر نکلا جبکہ کوپ 27 کانفرس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو سراہا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے دورے کیے جس کے نتیجے میں چین ،ترکیہ،امریکہ،سعودی عرب سنگا پور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔دفترخارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 9 جنوری کو جنیوا میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی پر مشترکہ کانفرس کی سربراہی کریں گے۔