کراچی : ملک میں بجلی کی پیداوار 10 ہزار میگاواٹ کی سطح سے بھی نیچے آ گئی، بجلی کی پیدوار میں کمی کے باعث شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جانے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔
ملک میں بجلی شارٹ فال میں اضافہ کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، شارٹ فال 4 ہزار 321 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 500 13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی، پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 5555میگاواٹ، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ، بگاس سے 42 میگاواٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔
