Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ مزید کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ مزید کمی

اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 4روپے 26پیسےسستا کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 3روپے 74پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 5روپے 54پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگراں حکومت کے وزیرتوانائی علی ظفر نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا تھااور کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح 31سے24فیصد، لائٹ ڈیزل کی سیلزٹیکس کی شرح17 سے 9فیصدکرنے کافیصلہ جبکہ موٹرسپرٹ اورکیروسین آئل میں ٹیکس کی  شرح 17سے12فیصدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےحکومت کو10ارب کانقصان ہوگاجبکہ قیمتیںکم ہونے سے پیداوار کی لاگت کو کم کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینےمیں مدد بھی ملے گی تاہم نگراں حکومت عوامی مشکلات سےمکمل طور پر آگاہ ہے۔