Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آصف زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر تعینات پولیس اہلکار ہٹا لیے گئے

آصف زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر تعینات پولیس اہلکار ہٹا لیے گئے

نواب شاہ: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر تعینات اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہید بینظیر آباد کے سینئر پولیس افسر رائی اعجاز احمد نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اضلاع کے مختلف علاقوں میں آصف علی زرداری کے گھروں، شوگر ملز یا دیگر مقامات پر تعینات 150 سے زائد پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو تھانے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور جو اہلکار بھی پی پی سے مراسم کے باعث اپنی ڈیوٹی ختم نہیں کرے گا اُس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک بھر میں سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات مجموعی طور پر 12 ہزار 600 پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔

رواں برس اپریل میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عدالت عظمیٰ جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا عدالتی حکم پر پنجاب میں 4 ہزار 610، سندھ میں 5 ہزار 5، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار، بلوچستان میں 829 اور اسلام آباد میں 246 پولیس اہلکاروں کو واپس تھانے بلا لیا گیا۔

ایس ایس پی اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ واپسی نہ آنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم سابق صدر کی حیثیت سے زرداری ہاؤس کی منظور شدہ سیکیورٹی تعینات رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شخصیات اور اداروں کے لیے اضافی یا غیر منظور شدہ پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے فرائض سے ہٹا دیا گیا کیونکہ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے اور ہمیں اس میں نفری کی ضرورت ہے، مذکورہ پولیس اہلکاروں کو نواب شاہ کے مختلف حصوں میں تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس کو سیکیورٹی کی ضرورت پیش آئے وہ عدالت میں درخواست جمع کرانے کا پابند ہے جس کے بعد درخواست پر حتمی فیصلہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی اور متعلقہ ادارے میرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  زرداری ہاؤس پر تعینات 36 پولیس اہلکاروں کو بھی واپس بلالیا گیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔