کراچی : تحقیقاتی حکام نے گلستان جوہر دارِارقم اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔
تحقیقات حکام نے بتایا کہ واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے، مقتول سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی گئی، مسلح افراد نے براہ راست سر پر گولی ماری اور کوئی چیز بغیر چھینے فرار ہوگئے۔
خالد رضا کے قتل کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی جس میں ملزمان کو ایک موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے اور وہ شلوار قمیض میں ملبوس اور کیپ پہنے ہوئے ہیں۔دارِ ارقم اسکول پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والا ایک بہترین اسلامی نجی اسکول سسٹم تصور کیا جاتا ہے۔
