Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ایم کیوایم پاکستان | زرائع نیوز

مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ایم کیوایم پاکستان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی قلت کے سبب بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ایسے میں سبزیوں کی بڑھتی قیمتیں عوام کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کر رہی ہے لاکھوں کی تعداد میں خاندان ایسے ہیں جنہیں گوشت میسر نہیں وہ دال سبزی پر گزارہ کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو دال گوشت ہر قسم کے کھانوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کی بڑھتی قلت کے سبب قیمتوں میں شدید اضافہ عوام کی غذائی ضروریات کے لئے خطرہ کا باعث بن رہی ہے۔

اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سبزی کی بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔