Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ترقی کیلئے بروقت فیصلے اور ان پر عملدرآمد ضروری ہے : صدر علوی | زرائع نیوز

ترقی کیلئے بروقت فیصلے اور ان پر عملدرآمد ضروری ہے : صدر علوی

لاہور : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی اورمعتبر بین الاقوامی جامعات کے ساتھ بامعنی اور عملی روابط قائم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بہترین طرز عمل،تجربات، اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کریں، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنےکے لئے روایتی ذریعہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ اور آن لائن تدریسی طریقہ کار کو بھی بروئے کار لانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے دورے کے دوران ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

صدر مملکت نے کہا پاکستان کو جديد اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے فوری اور بروقت فیصلے کرنے اور ان پر مقررہ وقت پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے، جامعات نئی اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کو نصاب سے منسلک کریں۔ صدر عارف علوی نے کہا ماضی میں پاکستان برین ڈرین کی وجہ سے معیاری انسانی وسائل سے محروم ہوا ہے ۔