Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
معیشت کی تباہی پر اسحق ڈار کا عمران براہ راست مناظرے کا چیلنج | زرائع نیوز

معیشت کی تباہی پر اسحق ڈار کا عمران براہ راست مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی توڑ دیے،عمران خان کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، معیشت کی بدحالی کے ذمہ ہم نہیں عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا، نیازی کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ہم ٹھیک کررہے ہیں

اسحاق ڈار نے گرین لائن ٹرین منصوبے کی افتتاحی تقری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے علاوہ ملکی ترقی میں بھی اہم کردارادا کرے گا، سابق حکومت کی وجہ سے ایم ایل ون کی لاگت 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر12ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گیا تھا۔

ان کا کہناتھاکہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ پاکستان تنزلی کا شکار کیسے ہوا،وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے حالات کا دلیرانہ مقابلہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا یہ حالات موجودہ حکومت کے 8 ماہ کی کارکردگی نہیں بلکہ یہ پچھلی حکومت کی شکل میں کئے گئے تجربات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا یہ واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا، اگر اﷲ نے پاکستان بنایا ہے تو اس کی حفاظت ، ترقی اور خوشحالی بھی اﷲ تعالیٰ کے ذمے ہے ، بطور قوم ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اگلے الیکشن سے پہلے ملک کو بہتری کی جانب لائیں گے ۔