پی ٹی وی چیئرمین تعینات

نعیم بخاری کو پھل مل گیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے عمران خان کے دیرینہ دوست اور ساتھی نعیم بخاری کو سرکاری ٹیلی ویژن میں اہم عہدے پر تعینات کردیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نعیم بخاری پی ٹی وی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹر ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے نعیم بخاری کی تعیناتی کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ پاناما پیپرز آنے کے بعد نعیم بخاری بہت زیادہ متحرک تھے، اس حوالے سے انہوں نے مقدمات بھی درج کروائے تھے جبکہ پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد نیب نے بطور قانون دان ان کی خدمات بھی حاصل کیں تھیں۔
ویسے نعیم بخاری کا تعلق ٹی وی انڈسٹری سے رہا ہے، وہ ماضی میں بطور ہوسٹ اور تجزیہ نگار پروگرام کرچکے ہیں۔
اپوزیشن حماعتوں نے نعیم بخاری کی تقرری پر اعتراض کیا ہے، اس حوالے سے سخت مزاحمت کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: