کراچی : مقامی ٹی وی رپوٹر زم زم سعید پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ،ملزمان فرار

کراچی : مقامی ٹی وی سے وابستہ خاتون رپورٹر زم زم سعید پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔بوٹ بیسن سگنل پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے زم زم سعید کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔

حملہ آوروں نے زم زم سعید کی گاڑی کے برابر میں موٹرسائیکل روک کر پہلے شناخت کیا اور اسلحہ نکالا ،رپورٹر زم زم سعید گاڑی بھگا کر قریب ہی موجود پولیس کے پاس پہنچی۔

حملہ آور پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے ۔زم زم سعید نے قریب ہی موجود پولیس موبائل کو واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ساوتھ نے واقعے پر فوری نوٹس لے لیا۔