کراچی: تحریک انصاف کراچی خواتین ونگ نے بابر مارکیٹ لانڈھی میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیاد ت صدر فضا ذیشان نے کی، اراکین اسمبلی نصرت واحد، سیماء ضیا، غزالہ سیفی بھی شریک ہوئیں۔
خطاب میں فضا ذیشان نے کہا کہ گوشت تو دور، سبزی خریدنا بھی مشکل ہوگیا، ملک کو عالمی سازش کے تحت مشکل میں ڈالا گیا، کراچی کو گٹر بنادیا گیا، جس نے ہمارے چولہے بند کئے، ہم ان کی کرپشن بند کریں گے، صرف الیکشن ملک کو بچاسکتے ہیں۔
جنرل سیکرٹری سرینہ عدنان نے کہا کہ بجلی، گیس نہیں مگر بلز لاکھوں کا آتا، شریف، زرداری سسٹم نے غریب سے نوالہ بھی چھین لیا، سفید پوش خودکشیاں کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ مہنگائی نے مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے، محسن نقوی منشی کی بھی حیثیت نہیں رکھتا، کیا آپ ایک کارکن کو شہید کرکے روک لیں گے، آئین اور قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے، آپ کس کس کی آوازبند کریں گے۔
