مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد نے نو مئی کے واقعات میں ملوث کراچی کے نوجوانوں کو واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔
آفاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی وابستگی کو جرم بنانے سے اصل مجرم بچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں کراچی سے گرفتار ہونے والے مہاجر نوجوانوں کی دادؤ، جیکب آباد کی جیلوں میں منتقلی قبول نہیں ہے۔
آفاق احمد نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے گرفتار نوجوانوں کو واپس شہر لایا جائے اور پھر بے شک انہیں یہاں سزا دی جائے۔
حقیقی کے چیئرمین نے ساتھ میں مقتدر حلقوں سے مہاجر نوجوانوں کی معافی کا مطالبہ بھی کیا۔