تہران : ایران میں گیس سلنڈر پھٹنے سے2بھائیوں اور 3بہنوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
متاثرہ خاندان کا تعلق لاڑکانہ ضلع میں گڑھی خدا بخش بھٹو کے قریب گاؤں رازی پتافی سے تھا اور کام کے سلسلے میں ایران گئے ہوئےتھے۔سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں منیر پتافی کے دو بیٹے 19 سالہ غلام رضا اور 16 سالہ محرم علی شامل ہیں۔
مرنے والوں میں تین بچیاں شامل ہیں۔ حادثے میں 3 خواتین اور ایک نوجوان سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حسن رضا پتافی کےمطابق حادثے میں ان کی تین کمسن بیٹیاں جاں بحق ہو گئی ہیں،دھماکا اس وقت ہوا جب خاندان نے ایران میں شدید سرد موسم سے لڑنے کے لیے ہیٹر آن کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے حکومت سے میتوں کو پاکستان منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔
