Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
موسمیاتی بحران پر بلاول کا اہم بیان آگیا ! ملاحظہ کیجئے ! | زرائع نیوز

موسمیاتی بحران پر بلاول کا اہم بیان آگیا ! ملاحظہ کیجئے !

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں اس باراپریل سے ہی بارشیں شروع ہوگئی ہیں۔

امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پرمجبورہیں۔اس وقت بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔

گزشتہ مون سون کے دوران ہونیوالی ریکارڈ بارشوں کے متاثرین آج بھی مدد کے منتظرہیں۔وزیرخارجہ نے زوردیا کہ این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادارے اورحکام بارشوں کے پیش نظرہمہ وقت چوکس رہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیراختیارکریں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہرمصیبت سے بچائے۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کوبھی ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔