اسلام آباد،بیجنگ: پاکستان کو درپیش خاموش اور گہرے انسانی سرمائے کے بحران کا سامنا ہے ،عالمی بینک نے پاکستان میں انسانی سرمائے کے بحران کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی جس میں تجویز دی گئی کہ پاکستان کو انسانی ترقی میں سرمایہ میں خاطر خواہ اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان کو ہیومن کیپیٹل پر سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق تعلیم اور صحت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان وسطی آمدنی کی سطح تک پہنچ گیا ۔ عالمی بینک نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں غربت میں کمی لانے پر کارکردگی دکھائی۔ عالمی بینک نے کہاکہ پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ مکمل تعلیم و صحت سے 0.41 فیصد استفادہ کر سکتا ہے، پاکستان انسانی سرمائے کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔عالمی رپورٹ کے مطابق انسانی سرمائے کے نتائج کے مطابق پاکستان افریقہ کے مقابلے میں بہتر ہے، انسانی سرمائے کے بحران کی وجہ خواتین لیبر فورس کی کمی ہے۔
عالمی رپورٹ کے مطابق دو کروڑ بچے پاکستان میں اسکول سے باہر ہیں، پاکستان مین بچوں کو بڑے پیمانے پر غذائی ضروریات کی قلت کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کیلئے پاکستان کو پائیدار اور طویل مدتی انسانی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔علاوازیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے’’ایشیا اور بحرالکاہل کےلئے اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ‘‘جاری کی۔
چینی میڈ یا کے مطا بق رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی معیشت کی مضبوط بحالی نے ایشیا بحرالکاہل اور عالمی معیشتوں کو زبردست تحریک فراہم کی ہے۔ چین اور بھارت 2023 میں ایشیا بحرالکاہل کی اقتصادی ترقی کو 4.6 فیصد تک لے جائیں گے، جو 2022 میں 3.8 فیصد سے زیادہ ہے۔