Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نوازشریف، زرداری، الطاف حسین کو پھانسی دینی چاہیے، نوشین شاہ کا پرویز مشرف کا دفاع |

نوازشریف، زرداری، الطاف حسین کو پھانسی دینی چاہیے، نوشین شاہ کا پرویز مشرف کا دفاع

نوازشریف، زرداری، الطاف حسین کو پھانسی دینی چاہیے، نوشین شاہ کا پرویز مشرف کا دفاع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر نوشین شاہ نے مشرف کو پھانسی کی سزا دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف، زرداری، مریم، بلاول اور الطاف حسین کو پھانسی دینی چاہیے۔

ایک روز قبل یوٹیوب چینل ناشپاتی پرائم کے پروگرام ٹو بی آنسٹ میں میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ نوشی شاہ نے گفتگو کی، جس میں تابس نے بغیر بلائے شادی میں شرکت کا دو سے تین بار تذکرہ کیا۔ یاد رہے کہ نوشین شاہ کے بارے میں یاسر حسین نے بتایا تھا کہ وہ شادی میں بغیر مدعو کیے شریک ہوئیں تھیں۔

ایک موقع پر جب تابش ہاشمی نے اداکارہ سے سوال پوچھا تو انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے مرحوم جج کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے شخص کے خلاف جو آرمی چیف اور صدر رہا، جو پاکستان کی پہچان ہے اور دنیا اُسے جانتی ہے آپ کیسے پھانسی کی سزا سنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پھانسی دینی ہے تو نوازشریف، مریم شریف، زرداری، بلاول اور الطاف حسین کو دیں۔

اس پروگرام میں انہوں نے فواد چوہدری کو جنک فوڈ کا استعمال کم کرنے اور فردوس عاشق اعوان کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ پروگرام کی پوری ویڈیو دیکھیں۔