Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فرشتہ قتل کیس میں اہم موڑ، اسلام آباد پولیس نے سب کو چونا لگا دیا | زرائع نیوز

فرشتہ قتل کیس میں اہم موڑ، اسلام آباد پولیس نے سب کو چونا لگا دیا

اسلام آباد پولیس وزیراعظم آفس سمیت سب کے ساتھ ہاتھ کرگئی، سابق ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد عبوری ضمانت کے لیے پورا موقع فراہم کیا گیا، سابق ایس ایچ کو گرفتار کرنے کی خبر بھی جھوٹی نکلی، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او غلام عباس عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوگئے۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایس ایچ او غلام عباس نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کرائی جبکہ عدالتی عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ اُن کے مچلکے تاحال جمع نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج زیبا چوہدری نے ضمانت منظور کی، 31 مئی تک سابق ایس ایچ او کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی، عدالت نے پولیس کو 31 مئ تک سابق ایس ایچ او کو گرفتاری سے روک دیا، سابق ایس ایچ او اور تفتیشی کو ابھی تک اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا