ملتان پولیس کی جانب سے امریکی سیاح کو ہراساں کرنے کا معاملہ کے معاملے پر اہم شواہد سامنے آگئے، امریکی شہری نے اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس میں سارے واقعے کو دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل امریکی نوجوان رکشہ پر مخلتف شہروں سے ہوتا ہوا ملتان پہنچا تھا، امریکی نوجوان اور سول یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکار میں تکرار ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
امریکی شہری نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، ویڈیو میں پولیس اہلکار اور امریکی شہری کو تکرار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، امریکی شہری ملتانی دوست جواد کے گھر رہنا چاہتاتھا ،لیکن پولیس اہلکار اسے ہوٹل میں قیام کرنے کا کہتا رہا۔
امریکی شہری نے کہا کہ پولیس اہلکار یہ ظاہر کررہا تھا کہ جیسے پاکستان غیر محفوظ ملک ہے مگر ہم پاکستان کو محفوظ ملک سمجھتے ہیں۔